دنتے واڑہ، 18 مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) برریم پارا کے جنگل میں پولیس نکسلیوں کے درمیان ہوئے تصادم میں پولیس نے پانچ نکسلیوں کو مار گرایا، جن کی شناخت کی جا رہی ہے۔ موقع سے پولیس نے ایک اے کے 47 بندوق سمیت دھماکہ خیز چیزیں برآمد کی ہیں۔ تصادم میں دو ایس آئی ڈوگیندر پال پاترو اور سنگرام سنگھ رانا زخمی ہو گئے ہیں۔ دنتے واڑہ نکسلی آپریشن کے یسپ گورکھ ناتھ بگھیل نے بتایا کہ ارن پور تھانے سے پولیس کا مشترکہ پولیس فورس گشت سرچ کے لئے روانہ ہوا تھا۔ گرام برریم پارا کے جنگل میں گھات لگائے نکسیلیوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں پولیس نے بھی فورا مورچہ سنبھالتے ہوئے فائرنگ کی۔تقریبا ایک گھنٹے کی تصادم بعد بالآخر نکسلی گھنے جنگل اور پہاڑی کی آڑ لے کر فرار ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ موقع سے پانچ وردیداری نکسلیوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں،، جن کی شناخت کی جا رہی ہے۔ جائے حادثہ سے دو اے کے 47 اور دھماکہ خیز مواد چیزیں بھی ضبط کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مارے گئے نکسلیوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ جائے حادثہ کی تلاش کروائی جا رہی ہے۔